سول جج مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری محمد وسیم انجم نے ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف 8ملزمان کو طلب کرلیا
سول جج درجہ اول مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری محمد وسیم انجم نے ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر نعیم رؤف ،سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی ، ڈی ایس پی عزیز اللہ خان ،سابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری شفقت عطاء انچارج سیکیورٹی برانچ انسپکٹر چوہدری محمد افضال ،سب انسپکٹر غلام حسین عباسی ،اے ایس آئی قادر بخش چنڑ اور رانا محمد اعظم کو 18نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے سمن جاری کئے ہیں عدالت میں مقامی صحافی غلام رسول خان نے مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف استغاثہ دائر کیا ہے استغاثہ میں الزامات درست ثابت ہونے پر ملزمان کی اثالتاً طلبی کی گئی ہے گزشتہ تاریخ سماعت پر مذکورہ ملزمان عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے استغاثہ میں ملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ حقائق شائع کرنے اور کرپشن کی نشاندہی کرنے پر ڈاکٹر نعیم رؤف ڈی سی او سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی وغیرہ نے قتل کروانے کے لئے غلام رسول خان اور انکے بھائی لیاقت علی خان کو چوہدری شفقت عطاء سابق ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ذریعہ انکے آفس سے اغوا کروایا تھا اور بعد ازاں ناکامی کی صورت میں جھوٹے مقدمات بنادیئے گئے عدالتوں نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تو ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف نے شام کو اپنی عدالت لگالی اور غلام رسول خان کو 30یوم کے لئے سنٹرل جیل میں قید کردیا گیا تھا لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس محمد قاسم خاں نے ڈی سی او کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اور نظر بندی آڈر میں لگائے گئے الزامات درست ثابت نہ ہونے پر گزشتہ سال سنٹرل جیل بہاولپور سے رہا کروایا تھا۔
رپورٹ لیاقت علی خان 03027868293 وزیر اعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ کی چھتری تلے کھلے عام کرپشن
ترقیاتی کاموں کی آڑ میں وسیع پیمانے پر کھلے عام کرپشن وزیر اعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ اور با اثر مقامی حکومتی عہدیداروں کی چھتری تلے کرپشن کا انوکھا طریقہ ایجاد کرلیا گیا درپردہ من پسند ٹھیکیدار سے ملی بھگت ماڈل بازار بہاولپور میں پہلے سے کئے گئے کام کا دوبارہ جعلی ٹینڈر کروا دیئے گئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو ٹیکنیکل ریڈ کے لئے دی گئی درخواست درست ثابت ہوگئی چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی کی درخواست پر ٹیکنیکل ریڈ کی کاروائی پرڈپٹی ڈائریکٹر ( ٹیکنیکل ) خواجہ مختیار احمد ڈ انٹی کرپشن نے 3نومبر کو کروائے گئے ٹینڈر ماڈل بازار اضافی کام کو غیر قانونی قرار دے دیا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا اور ایس ڈی او راؤ محمد یوسف کا بیان حاصل کرلیا ایس ڈی او نے اپنے بیان میں الزامات کو درست تسلیم کرتے ہوئے 3نومبر کو ٹی ایم اے سٹی میں ہونے والے ماڈل بازار اضافی کام کا ٹھیکہ 68لاکھ روپے میں جاوید سبحان کمپنی کو دے دیا گیا سوچی سمجھی سکیم کے تحت ٹینڈر کے وقت صرف ایک فرم جاوید سبحان کا ٹینڈر وصول کیا گیاکیونکہ ماڈل بازار کا کئی ماہ قبل جاوید سبحان کنسٹرکشن کمپنی نے کام فائنل کیا تھا ماڈل بازار کا افتتاح بھی ہوچکا اور ماڈل بازار کی دوکانات بھی تقسیم کی جا چکی ہیں اب انتظامیہ کی سرپرستی میں حکومت کو 68لاکھ روپے کا ٹیکہ لگانے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے ایس ڈی او نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے روبرو اپنا اور دیگر ایکسئین وغیرہ کا جرم تسلیم کرتے ہو ئے اقرار کیا کہ 3نومبر کے ٹینڈر میں درج کام پہلے ہی کروالیا گیا تھا کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماڈل بازار کا افتتاح کرنا تھا لیکن ٹینڈر اب کال کئے گئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں ٹی ایم او ملک سعید احمد ٹی او آئی اینڈ ایس محمود احمد صابری اور ایس ڈی او راؤ محمد یوسف اور ٹھیکیدار چوہدری جاوید سبحان کو گناہ گار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کی بابت ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سے لیگل رائے لینے کی سفارش کردی ہے ۔
رپورٹ لیاقت علی خان 03027868293 لینڈ مافیا 500مربع اراضی ہتھیانے کے لئے متحرک انٹی کرپشن اور انتظامیہ خاموش صحرائے چولستان میں نہ تو تیل نکلا اور نہ ہی قارون کا خزانہ نکلنے کی اطلاع لینڈ مافیا اللہ وسایا کھیڑا گینگ کی جانب سے چولستان میں ایک ایک مرلہ زمین کی خریداری پرانی تاریخوں میں 967انتقالات درج و منظور کروالئے گئے خود ساختہ متاثرین آرمی سکیم کی جانب سے ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی حاصل کرنے کے لئے کامیاب واردات کی ہے۔ ایلیٹ کلاس کے سیکڑوں خواتین و مرد حضرات نے خود کو دنیا کے دوسرے بڑے عظیم صحرا ئے چولستان کے باشندے ظاہر کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی پانچ سو مربع سرکاری اراضی بطورحصول متبادل اراضی گزارہ یونٹ سکیم کے تحت الاٹ کروانے کی سازش میں شریک ہوتے ہوئے دفاعی مقاصد کے لئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کی تجویز پر دس ہزار ایکڑ چولستانی ویران ریت کے ٹیلوں پر مشتمل اراضی خریدی گئی ابتدائی طور پرمحکمہ دفاع نے صرف 3 افراد سے 800 کنال اراضی خریدی تھی بعد ازاں احمد بخش نامی شخص کے وارثان کی تعداد اور دو الاٹیوں کو شامل کیا گیا تو کل تعداد 9ہوگئی تھی جب لینڈ مافیا کو علم ہوا کہ محکمہ دفاع چولستان میں اراضی کو خرید رہا ہے تو چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پٹواری طالب ، گرداور اور تحصیلدار عملہ فیلڈ کی ملی بھگت سے پچھلی تاریخوں میں موضع گاہنور والی نزد چک نمبر28/BC چولستان میں ایک ایک کنال چار چار اور ایک ایک مرلہ اراضی کے967انتقالات درج کروا لئے تاکہ متاثرین اراضی ظاہر کیا جا سکے اراضی کی قیمت وصول کرنے کی بجائے کالونی ایریا ضلع بہاولپور میں گزارہ یونٹ قانون کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی لینے والوں کی لسٹ میں شامل کیا جا سکے اس فراڈ کو قانونی حیثیت دینے کے لئے پہلے مختلف عدالتوں میں استقرار حق کے مقدمے دائر کئے گئے بعد ازاں حصول متبادل اراضی کے لئے متعلقہ حکام کو درخواستیں دی گئیں اور فراڈ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف طیارہ ہائی جیکنگ کیس کے گواہ کے قریبی عزیزوں سمیت سابق رکن قومی اسمبلی میاں نظام الدین حیدر مرحوم کے صاحبزادے حسنین حیدر ،بہاولپور کے ممتاز قانون دان ،ماڑی شیخ شجرہ کی لارڈ فیملی ، ضلعی ناظم طارق بشیر چیمہ کے دست راست خالد گجر یونین ناظم ،سابق نائب ناظم حرمت علی،طالب پٹواری گروپ ،ملک خادم حسین پنوار گروپ ،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہم آفیسر ادریس غوری گروپ کو بھی اراضی دلوانے کا لالچ دے کر اپنے ساتھ شامل کرلیا ۔
رپورٹ غلام رسول خان 03007806347 بہاولپور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم مالکان نے اربوں کا ٹیکس ادا نہیں کیا حکومت پنجاب کے لئے چیلنج
انتظامیہ کی چشم پوشی با اثر افراد کی مداخلت قانون کی کھلے عام خلاف ورزی ٹی ایم اے سٹی نقشہ برانچ کرپشن کی آماجگاہ بن گئی کروڑوں روپے کی رشوت کے لین دین نے اربوں روپے کے ٹیکس اور مفاد عامہ کے سیکڑوں کنال رقبہ کے حصول میں رکاؤٹ پیدا کردی قانون کی نظروں سے خود کو بچانے کے لئے ٹی ایم اے سٹی نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان اور بلڈرز کے خلاف مقدمات درج کروانے اور نوٹس بھیجنے کے بعد مذید قانونی کاروائی ٹھپ کردی سینئر صحافی و چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان کی جاری کی گئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ٹی ایم اے سٹی بہاولپور نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کی جزوی فہرست تفصیل مالکان بلڈرز اور رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کردی ٹی ایم اے سٹی کی رپورٹ کے مطابق غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں میں کینال گارڈن ڈویلپر چوہدری پرویز گجر 46کنال 2 کنال پر 30فیصد ترقیاتی کام سکروٹنی و نقشہ فیس فائل جمع ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی بحوالہ رٹ پٹیشن نمبر1930/2008جاری شدہ ہے پیراڈائز سٹی ہاؤسنگ سکیم مالک جام سہیل مجید 8ایکڑ اراضی پر 70فیصد ترقیاتی کام عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے پنجاب پرائیویٹ سائٹ اسکیم ( ریگولیشن ) رولز 2005کے مطابق رقبہ پورا نہ ہے رائل سٹی چک نمبر9/BCمالکان ملک ذوالفقار ،چوہدری مختیار احمد رقبہ 20ایکڑ 5 گارڈن ٹاؤن 12/BCیزمان روڈ محمد عمران چیمہ وغیرہ رقبہ 12ایکڑ5 کنال70 دربار محل ٹاؤن جام سہیل مجید رقبہ 8ایکڑ 50فیصد ترقیاتی کام عدالت عالیہ سے حکم امتناعی فیصل باغ ہاؤسنگ سکیم ملک فیصل رقبہ20ایکڑ مقدمہ نمبر12/2008درج کروایا ہوا ہے علامہ اقبال ٹاؤن جھانگی والا روڈ محمد وسیم ،طاہر بشیررقبہ20ایکڑ چیمہ ٹاؤن فیزIچوہدری طاہر شفیق وغیرہ رقبہ7ایکڑ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لئے تحریر بھجوائی جا چکی ہے چیمہ ٹاؤن فیزIIقاری خلیل اللہ وغیرہ رقبہ 9ایکڑکام مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لئے تحریر بھجوائی جا چکی ہےشادمان ہاؤسنگ سکیم طلعت محمود وغیرہ رقبہ43ایکڑ 14مرلے سکروٹنی فیس نقشہ فائل جمع ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے بہاول ٹاؤن چک نمبر10/BCطلعت محمود ولد رمضان رقبہ8ایکٹر عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے خالد گارڈن و آصف ٹاؤن رفیع قمر روڈ حاجی رب نواز ولد حاجی اللہ یار رقبہ 12ایکڑ 40فیصد ترقیاتی کام سکروٹنی فیس نقشہ فائل جمع ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہےنیو شاداب کالونی عقب شاداب کالونی نزد بستی ککڑاں غلام عباس ولد محمد اسلم چنڑ وغیرہ رقبہ9ایکڑ کینال سٹی موضع قادر بخش چنڑ جھانگی والا روڈ چوہدری مختیار احمد ولد محمد شریف رقبہ7ایکڑ ترقیاتی کام نہ ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے الخیر ہاؤسنگ سکیم جھانگی والا روڈ محمد افضل ولد خیر محمد رقبہ3ایکڑ عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے پنجاب پرائیویٹ سائٹ اسکیم ( ریگولیشن ) رولز 2005کے مطابق رقبہ پورا نہ ہے عمر ہاؤسنگ سکیم چک نمبر9/BCمحمد عرفان ولد عبدالمجید رقبہ7ایکڑ ترقیاتی کام نہ ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہےمدنی ٹاؤن چک نمبر8/BCمحمد شریف ولد خدا بخش رقبہ9ایکڑ ترقیاتی کام نہ ہے بلا اجازت تعمیر کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں عاطف عزیز ٹاؤن موضع کرنا نزد نہر بندرہ شاہد عزیز عاعف عزیز وغیرہ پسران صوبیدار (ر) عبدالعزیز رقبہ8ایکڑ 50فیصد ترقیاتی کام بلا اجازت تعمیر کے نوٹس جاری الحرم گارڈن موضع کرنا ملحقہ باغ یاسین جام سہیل مجید ولد عبدالمجید رقبہ 5ایکڑ 50فیصد ترقیاتی کام بلا اجازت تعمیر پر نوٹس جاری طارق عزیز ٹاؤن موضع بندرہ نزد عباسی ٹاؤن چوہدری محمد خالد وغیرہ رقبہ 3ایکڑالجنت ہاؤسنگ سکیم شیخ عباس اور ابراہیم قریشی رقبہ 16ایکڑگلشن اقبال ہاؤسنگ سکیم ریاض شاہ وغیرہ رقبہ 25ایکڑ خاکوانی کالونی میاں احمد رشید عباسی رقبہ5ایکٹرعثمان بن عفان ٹاؤن نزد عباسی ٹاأن بندرہ قمر میاں عباسی رقبہ5ایکٹر گلستان کالونی موضع ذخیرہ سمہ سٹہ چیمہ ٹاؤن رانا محمد لقمان و چوہدری محمد فاروقزکریا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم موضع قادر بخش چنڑ رانا محمد لقمان اور عبدالوحید رقبہ درج نہ ہے بلا اجازت تعمیر پر نوٹس جاری سب رجسٹرار بہاولپور سٹی کو بذریعہ چٹھی نمبر2322مورخہ 15جولائی 2011اور چٹھی نمبر2565مورخہ 1اگست 2011بعنوان بندش رجسٹریاں اندران حدود ٹی ایم اے سٹی کے بارے میں تحریر کردیا گیا ہے عبداللہ سٹی ہاؤسنگ سکیم موضع ہوت والا راؤ جاوید اقبال اور رانا شاہد لطیف وغیرہ ڈاکٹرز ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم نزد ایجوکیشن بورڈ موضع ذخیرہ سمہ سٹہ ڈاکٹر منظور حسین ولد ملک امام بخش ڈائمنڈ ہاؤسنگ سکیم جھانگی والا روڈ نزد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہسپتال بلا اجازت تعمیر پر نوٹس جاری
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پریس کلب بہاولپور کیلئے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک کمشنر نے ہتھیالیا
بہاولپور 9نومبر ( ) صحافی غلام رسول خان نے پریس کلب بہاولپور کی صدارت کا الیکشن لڑنے کے لئے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے ’’ لوسی قیادت ‘‘ کی بجائے دلیر اور جرائت مند لیڈر شپ کی ضرورت ہے اگر مقامی صحافی برادری نے انہیں صدر منتخب کیا تو کمشنر وغیرہ کے حلق سے پریس کلب کو ملنے والا چیک نکلوا لونگا انہوں نے کہا کہ کمشنر ملک مشتاق احمد اور ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف نے سابق ڈی پی او بابت بخت قریشی کے ذریعہ بہاولپور کے صحافیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کروایا مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداروں نے پریس کلب بہاولپور پر اپنی مرضی کے درباری صحافیوں کو پریس کلب پر قبضہ کروانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا پولیس کے ذریعہ پریس کلب پر پولیس اور انتظامیہ کے ٹاؤٹ درباری صحافیوں کے قبضہ کی بار بار کوشش کی گئی مگر عدالت کے حکم امتناعی کی بدولت ہمیشہ ناکام رہے پریس کلب پر قبضہ کے خواب دیکھنے والوں نے انتہائی شرمناک کردار ادا کرتے ہوئے صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کو گمراہ کرتے ہوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صدر پریس کلب کو پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لئے دیئے گئے 50لاکھ روپے کا چیک کمشنر ملک مشتاق احمد کے حوالے کرنے پر مجبور کردیا چار مہینوں سے نامنہاد صحافیوں کی تنظیم کے لیڈر محمد امین عباسی ،اے مجید گل ،جنید نزیر اور نصیر احمد ناصر وغیرہ صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کے ہمراہ کمشنر بہاولپور کے دربار میں 50لاکھ روپے کے چیک کی واپسی کے لئے محض کاروائی ڈالنے کے ڈرامہ بازی کرتے ہوئے کمشنر کو فرشی سلام پیش کرنے جاتے رہے ہیں مگر کمشنر بہاولپور نے غیر قانونی طور پر وزیر اعظم کی جانب سے پریس کلب بہاولپور کو دیئے جانیوالا چیک اپنے قبضہ میں رکھا ہوا ہے اور فرشی سلام پیش کرنیوالوں کو چیک واپس کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ چیک کی واپسی کے لئے عدالت میں اسکے خلاف دعویٰ کردیا جائے واضح رہے کہ کمشنر بہاولپور نے 50لاکھ روپے کا چیک واپس کرنے کے لئے پریس کلب کی جنرل کونسل کی متفقہ قرار داد پاس کرواکر انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا پریس کلب کی جنرل کونسل نے متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے چیک واپسی کے لئے کمشنر کو پیش کی مگر کمشنر نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے تا حال پریس کلب بہاولپور کو دیاگیا چیک واپس نہیں کیا حالانکہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی 4ماہ قبل اپنے دورہ صادق پبلک سکول بہاولپور کے موقع پر صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کے ہاتھ میں 50لاکھ روپے کا چیک دیا تھا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نشر و اشاعت فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں کمشنر بہاولپور جو کہ خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معتمد خاص ہونے کے دعویدار ہیں وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے چیک کو دبائے بیٹھے ہیں یاد رہے کہ 2ماہ بعد مذکورہ چیک ڈس آنر ہوسکتا ہے ۔
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پریس کلب کیلئے پچاس لاکھ کا چیک چار ماہ سے کمشنر بہاولپور نے ہتھیالیا
بہاولپور ( ) صحافی غلام رسول خان نے پریس کلب بہاولپور کی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے ’’ لوسی قیادت ‘‘ کی بجائے دلیر اور جرائت مند لیڈر شپ کی ضرورت ہے اگر مقامی صحافی برادری نے انہیں صدر منتخب کیا تو کمشنر وغیرہ کے حلق سے پریس کلب کو ملنے والا چیک نکلوا لونگا انہوں نے کہا کہ کمشنر ملک مشتاق احمد اور ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف نے سابق ڈی پی او بابت بخت قریشی کے ذریعہ بہاولپور کے صحافیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کروایا مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداروں نے پریس کلب بہاولپور پر اپنی مرضی کے درباری صحافیوں کو پریس کلب پر قبضہ کروانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا پولیس کے ذریعہ پریس کلب پر پولیس اور انتظامیہ کے ٹاؤٹ درباری صحافیوں کے قبضہ کی بار بار کوشش کی گئی مگر عدالت کے حکم امتناعی کی بدولت ہمیشہ ناکام رہے پریس کلب پر قبضہ کے خواب دیکھنے والوں نے انتہائی شرمناک کردار ادا کرتے ہوئے صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کو گمراہ کرتے ہوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صدر پریس کلب کو پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لئے دیئے گئے 50لاکھ روپے کا چیک کمشنر ملک مشتاق احمد کے حوالے کرنے پر مجبور کردیا چار مہینوں سے نامنہاد صحافیوں کی تنظیم کے لیڈر محمد امین عباسی ،اے مجید گل ،جنید نزیر اور نصیر احمد ناصر وغیرہ صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کے ہمراہ کمشنر بہاولپور کے دربار میں 50لاکھ روپے کے چیک کی واپسی کے لئے محض کاروائی ڈالنے کے ڈرامہ بازی کرتے ہوئے کمشنر کو فرشی سلام پیش کرنے جاتے رہے ہیں مگر کمشنر بہاولپور نے غیر قانونی طور پر وزیر اعظم کی جانب سے پریس کلب بہاولپور کو دیئے جانیوالا چیک اپنے قبضہ میں رکھا ہوا ہے اور فرشی سلام پیش کرنیوالوں کو چیک واپس کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ چیک کی واپسی کے لئے عدالت میں اسکے خلاف دعویٰ کردیا جائے واضح رہے کہ کمشنر بہاولپور نے 50لاکھ روپے کا چیک واپس کرنے کے لئے پریس کلب کی جنرل کونسل کی متفقہ قرار داد پاس کرواکر انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا پریس کلب کی جنرل کونسل نے متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے چیک واپسی کے لئے کمشنر کو پیش کی مگر کمشنر نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے تا حال پریس کلب بہاولپور کو دیاگیا چیک واپس نہیں کیا حالانکہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی 4ماہ قبل اپنے دورہ صادق پبلک سکول بہاولپور کے موقع پر صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کے ہاتھ میں 50لاکھ روپے کا چیک دیا تھا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نشر و اشاعت فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں کمشنر بہاولپور جو کہ خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معتمد خاص ہونے کے دعویدار ہیں وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے چیک کو دبائے بیٹھے ہیں یاد رہے کہ 2ماہ بعد مذکورہ چیک ذائد المیعاد ہوکر ڈس آنر ہوسکتا ہے ۔
میاں نواز شریف کے متوالے پر چھریوں سے حملہ ملزمان نے مقدمہ واپس نہ لینے پر چوری کا جعلی وقوعہ بناکر تھانہ کینٹ بہاولپور میں مقدمہ درج کروادیا ،پولیس نے دوبیٹوں کو حوالات میں بند کردیا دہلیز پر انصاف کی فراہمی مزاق بن گئی محمد عاشق کی جانب سے تھانہ بغداد الجدید میں با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ کے باوجود وی آئی پی پروٹوکول،زخمی محمد عاشق
بہاولپور 12نومبر( ) پولیس کا ہے فرض مدد آپکی، پولیس نے مظلوم کی بجائے ظالموں کی مدد شروع کردی زمین کے تنازعہ مقدمات کی پیروی کی رنجش نواز شریف ہوٹل نزد نیو سبزی منڈی بہاولپور کے مالک محمد عاشق کو چھریوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا پولیس تھانہ بغداد الجدید نے محمد عاشق کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر734/11 بجرم 324/109درج کرلیا مگر با اثر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تھانہ میں پنچائیت سسٹم کے تحت مدعی کی تزلیل ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں ،ملزمان نے مقدمہ واپس نہ لینے پر محمد عاشق اور اسکے بیٹوں پر چوری کا جھوٹا مقدمہ نمبر758/11 دوسرے تھانہ کینٹ بہاولپور کا وقوعہ بناکر شدید زخمی محمد عاشق اور اسکے بیٹوں کو حوالات میں بند کردیا زخمی کی منت سماجت پر عدالت میں پیشی بھگت کر واپس تھانہ کینٹ میں حاضر ہونے کا حکم پولیس تھانہ کینٹ اور تھانہ بغداد الجدید نے قانون کی دھجیاں اڑادیں جبکہ میاں شہباز شریف ،میاں نواز شریف قائد مسلم لیگ ن اور مقامی مسلم لیگ کی با اثر شخصیات کا دعویٰ ہے کہ مظلوم کو اسکی دہلیز پر انساف ملیگا محمد عاشق کو ڈیرہ بکھا سے بہاولپور آتے ہوئے نامعلوم شخص نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب چھریوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا محمد عاشق نے اخباری بیان میں ارباب اختیار سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کیا ہے اسکی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے ملزمان غلام مصطفیٰ اور عبدالعزیز وغیرہ نے اراضی کے مقدمہ بازی کی رنجش پر حملہ کروا یاہے اور مجھ سمیت میرے بیٹوں پر زیورات وغیرہ چوری کا الزام عائد کر کے موضع ڈیرہ عزت کے نور الامین نے غلام مصطفیٰ وغیرہ کے ایماء پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا ہے پولیس نے مجھے چھریوں سے زخمی کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا جبکہ ہمارے خلاف چوری کے جھوٹے مقدمہ میں میرے بیٹوں اور مجھے حوالات میں بند کردیا بعد ازاں منت سماجت پر عدالت میں کسی کیس میں پیش ہونے کے لئے اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ عدالت سے واپس تھانہ کینٹ پیش ہوجاؤں جہاں پولیس مجھے جھوٹے مقدمہ کی بنیاد پر گرفتار یا حراست میں رکھے گی محمد عاشق نے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ،آرپی او ،ڈی پی او ،ڈی ایس پی سٹی بہاولپور اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور تھانہ بغداد الجدید سے مطالبہ کیا ہے جھوٹے چوری کے مقدمہ میں گرفتار میرے بیٹوں کو رہا کیا جائے اور میرے مقدمہ تھانہ بغداد الجدید میں نامزد با اثر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
وزیر اعظم کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے گئے جعلی پاسپورٹس جاری کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ٹھپ میاں ریاض حسین مڑل سپرنٹنڈنٹ ،راؤ خلیل احمد سٹینو ،راؤ محمد رفیق ٹوکن کلرک نے کروڑوں روپے کی جائیداد بنالی جعلی دستاویزات پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ز نادرا آفس رحیم یار خان سے جبکہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس بہاولپور سے جاری۔
بہاولپور ( ) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حکم کے باوجود پاسپورٹ آفس بہاولپور کے با اثر کرپٹ افسران اور عملے سمیت پاسپورٹ ٹاؤٹس کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں کی گئیں وزیر اعظم نے ایک سال قبل سیکریٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا تفصیلات کے مطابق انچارج پاسپورٹ آفس میاں ریاض حسین مڑل سپرنٹنڈنٹ وغیرہ نے مبینہ طور پر دہشت گردوں اور مشتبہ افراد کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر نادرا آفس رحیم یار خان سے جاری کئے گئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز پر مشین ریڈایبل پاسپورٹس جاری کئے تھے وزیر اعظم نے تحقیقات کے لئے سیکریٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آفس اسلام آباد کو حکم دیا ہے 30دن میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرنے اور درخواست گزار غلام رسول خان چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی کو کاروائی سے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے وزیر اعظم کے نام بھیجی گئی درخواستکے ساتھ درجنوں جعلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا ریکارڈ بھیجا تھا وزیر اعظم کے حکم کی کاپی غلام رسول خان کو بھی بھیجی گئی تھی عوامی احتساب پارٹی کی تحقیق میں جعلی دستاویزات پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس بنوانے والے گروہ کے سربراہ کا تعلق حکومتی پارٹی سے بتایا گیا ہے جعل ساز گروہ کے سرغنہ کا دعویٰ ہے کہ اسکے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، فریال تالپور ،وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت صدر آصف علی زرداری سے قریبی تعلقات ہیں اور صدر پاکستان کے سابق دورہ اشرف شوگر ملز چوہدری ذکاء اشرف چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی رہائشگاہ پر ملاقات کرچکے ہیں اور وزیر داخلہ سمیت اہم شخصیات کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسکے اور پاسپورٹ آفس کے افسران اور عملے کے خلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت کے باوجود کوئی بھی حکومتی ایجنسی تحقیقات کرنے کی جرائت نہیں کرتی ایف آئی اے ملتان میں جعلی پاسپورٹس اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی انکوائری نمبر 05/2010تا حال پنڈنگ ہے اور بار بار درخواستیں دینے کے باوجود انکوائری افسر اپنی نوکری بچانے کے لئے جرم ثابت ہونے کے باوجود با اثر قومی مجرموں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہے جبکہ وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک سے کرپشن ختم کردی ہے درخواست کی کاپیاں صدر پاکستان وزیر اعظم چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری وزیر داخلہ رحمان ملک سیکریٹری داخلہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب لاہور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر اسلام آباد چید آف آرمی سٹاف ،ڈائریکٹر جنرل آئی بی اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور کور کمانڈر بہاولپور کو بھی بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ بھیجی گئیں تھیں مگر دو سال گزرنے کے باوجود ملکی مفاد میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
بہاولپور14نومبر ( ) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے صحافی غلام رسول خان کی رہائی کے خلاف ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر نعیم رؤف وغیرہ کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل نمبر211/2010خلاف میرٹ قرار دے کر خارج کردی ڈویژن بنچ نے جناب جسٹس محمد قاسم خاں پر مشتمل سنگل بنچ کا فیصلہ درست قرار دے دیا ڈویژن بنچ جناب جسٹس امین الدین خان اور جناب جسٹس اعجاز احمد پر مشتمل تھا تفصیلات کے مطابق حقائق شائع کرنے اور با اثر سرکاری و غیر سرکاری افراد سمیت پنجاب حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی وغیرہ نے انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے مقامی صحافی غلام رسول خان پر کالعدم تنظیم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ؑ اور سپاہ محمد ﷺ کا آلہ کار اور دہشت گردوں کو مالی امداد وغیرہ فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری شفقت عطاء کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری بھیج کر گن پوائنٹ پر بھائی لیاقت علی خان سمیت انکے ویلکم چوک آفس سے قتل کروانے کی نیت سے اغوا کروایا تھا پولیس پارٹی جعلی پولیس مقابلہ کے لئے ذخیرہ سمہ سٹہ کی جانب لے جا رہی تھی مگر کسی کی کال آنے پر چوہدری شفقت عطاء وغیرہ غلام رسول خان اور لیاقت علی خان کوتھانہ صدر لے آئے اور لائسنس یافتہ رائفل اور پسٹل پولیس تھانہ سول لائنز کے حوالے کردی پولیس تھانہ سول لائنز نے دو جھوٹے مقدمات درج کرلئے اگے روز عدالتوں میں پیش کیا گیا تو دونوں بھائیوں کی ضمانت ہوگئی تو لیاقت علی خان کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں جبکہ غلام رسول خان کو پولیس کی گاڑی میں بٹھادیا گیا پولیس افسر نے موبائل فون سے ضمانت پر رہائی کے بارے میں اطلاع دی تو ڈی سی او نے شام کے وقت اپنی عدالت لگالی اور 30یوم کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے پولیس نظر بندی کے احکامات کے تحت غلام رسول خان کو سنٹرل جیل میں نظر بند کردیا گیا لیاقت علی خان نے ڈی سی او کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو عدالت عالیہ ہائی کورٹ بنچ بہاولپور میں بذریعہ رٹ پٹیشن نمبر5500/2010چیلنج کیا تھا رٹ پٹیشن کی سماعت جناب جسٹس محمد قاسم خاں نے کرتے ہوئے ڈی سی اوکی جانب سے ڈیٹینشن آڈر میں لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کا حکم دیا مگر ایک بھی الزام کے بارے میں ثبوت فراہم نہیں کئے گئے چنانچہ عدالت عالیہ سنگل بنچ نے ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف کو اپنی جیب سے 50ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا مگر بعد ازاں ڈی سی او کے وکلاء اور لاء آفیسر کی جانب سے آئندہ ایسے انسانیت دشمن آڈر جاری نہ کرنے کی انڈر ٹیکنگ پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا معاف کردی تھی عدالت عالیہ نے ڈی سی او کی جانب سے جاری کئے گئے نظر بندی کے آڈر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صحافی غلام رسول خان کو 16نومبر2010کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا چنانچہ ڈی سی او وغیرہ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ڈویژن بنچ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جو خلاف میرٹ قرار دیتے ہوئے خارج کردی گئی ۔
بہاولپور14نومبر ( ) ڈائریکٹر انٹی کرپشن سید زاہد حسین جیلانی کے حکم پر تھانہ انٹی کرپشن بہاولپور میں ٹی ایم او سٹی ملک سعید احمد ،سابق ٹی او آئی اینڈ ایس نسیم میؤ اے ٹی او چوہدری محمد اقبال ایس ڈی او متعلقہ سب انجینئرٹھیکیدار مولوی محمد شفیق کے خلاف مقدمہ نمبر60/2011درج کرلیا ہے غلام رسول خان چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی کی جانب سے مورخہ 10جون 2011کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو ٹیکنیکل ریڈ کیلئے درخواست دی گئی تھی درخواست کے مطابق ٹی ایم اے سٹی بہاولپور میں اخبار اشتہار کے مطابق مورخہ 11جون 2011 ٹینڈر فارم وصول کرنے جبکہ سربمہر ٹینڈر 13جون بوقت 2بجے دن طلب کئے تھے جبکہ ٹینڈر اشتہار میں درج ورک نمبر15تعمیر و بحالی پارک ویلکم گیٹ گراؤنڈ کا کام من پسند ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرتے ہوئے بھاری رشوت کے عوض ٹینڈر نوٹس میں درج تاریخ سے پہلے شروع کروادیا گیا تھا ملزمان نے اندر خانہ ٹھیکیدار مولوی محمد شفیق کو بغیر ٹھیکہ کی منظوری مبلغ نو لاکھ پچاسی ہزارروپے مالیت کا ٹھیکہ دے دیا تھا انٹی کرپشن کے ٹیکنیکل ونگ نے مورخہ 10جون 2011کو موقع پر ریڈ کیا اور موقع پر ٹھیکے سے پہلے ہی کئے گئے کام کی پیمائش کی اور رپورٹ دائریکٹر انٹی کرپشن کو پیش کی گئی جو لیگل رائے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کو بھجوائی گئی ملزمان کے خلاف لیگل ونگ نے بھی مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔
بہاولپور ( ) چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں عوام کی حقیقی آزادی اور انکی اپنی حکومت قائم ہی نہیں ہوئی عوام جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال ہیں عوامی انقلاب دشمن طریقہ کار یعنی عام انتخابات کا ڈرامہ بازی کرتے ہوئے برسر اقتدار ٹولہ باری باری حکومت کرتا چلا آرہا ہے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ گڑھ جوڑ کی بدولت کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کی ماتحت عدالتوں میں بروقت انصاف نہیں ملتا پولیس عوام کی بجائے با اثر لوگوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے جھوٹے مقدمات کی بھرمار ہے اور بے گناہ لوگ جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہیں جنکے پاس نہ تو ڈھنگ کے کپڑے ہیں اور نہ ہی اچھی خوراک ملتی ہے آئے روز عدالتوں میں وکلاء کی بلا جواز ہڑتالیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بروقت انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاؤٹ ہیں غلام رسول خان نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکمرانوں نے عوام کو قومی وسائل سے محروم رکھا ہوا ہے جبکہ خود قومی وسائل کی لوٹ مار کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام تیسری سیاسی قوت عمران خان کی تحریک انصاف کو سمجھتے ہوئے اپنے حقوق کی بحالی کیلئے بھیڑ چال چلنے میں مگن ہیں لیکن عمران خان کے ٹیم میں لینڈ مافیا اور کرپٹ ترین موقع پرست فصلی بٹیروں کی بھرمار ہے چڑھتے سورج کے پجاری یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار ملنے والا ہے اور ملک میں کوئی انقلاب برپا ہونے والا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوگا کیونکہ عمران خان اینڈ کمپنی عوامی انقلاب کی بجائے انتخابات کے ذریعہ اقتدار میں آنے کیلئے پر تول رہی ہے انہوں نے کہا کہ بار بار اقتدار پر قابض ہونے والے ایلیٹ کلاس ٹولے نے اس ملک کو اس قدر لوٹا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں جبکہ بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی بھی نا ممکن ہو چکی ہے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو قرضوں او ر سود کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے حکم پرپاکستانی عوام پر روزبروز نت نئے ٹیکس لگا کر اشیائے خورد و نوش ،بجلی گیس پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غربت کی لکیر سے بھی نیچے دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عوام کی حقیقی آزادی عام انتخابات کی ڈرامہ بازی میں حسہ لینے کی بجائے صرف اور صرف نظریاتی شوشلسٹ انقلاب کے ذریعہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اب عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں اور عوام دشمن حکمرانوں اور انکے گماشتوں کو مسترد کردیں اجلاس سے دیگر عیدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
بہاولپور ( ) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اراضی کرپشن کیس وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر محمد خان اور قامقام وائس چیئرمین کے حکم پر آفتاب احمد پیرزادہ ڈائریکٹر ریونیو کالونیز سی ڈی اے بہاولپور نے ریونیو افسران اور عملہ فیلڈ سے ناجائز قابضین کی رپورٹ اور ریکارڈ طلب کرلیا اخبارات میں کھربوں روپے کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی جعلی دستاویزات مفاہمتی عدالتی ڈگریوں اور افسران عملے کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا کے حوالے کردی گئی سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا نے پنجے گاڑھ دیئے اصل حقدار محروم سپرنٹنڈنٹ واٹر منیجمنٹ لودھراں ارشاد خان جوئیہ بھی 300ایکڑ سرکاری اراضی پر قابض ریونیو افسران اور وعملہ فیلڈ نے بقایا رقبہ سرکار کی خسرہ گرداوری میں رقبہ بنجر اور بے آباد ظاہر کیا مگر موقع پر لہلہاتی فصلیں کاشت ہیں پر ہیں پر مبنی رپورٹس شائع ہونے کے بعد چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی متحرک ہوگئی تاہم ناجائز قابضین کو بچانے کیلئے با اثر افراد میدان میں آگئے ڈائریکٹر ریونیو کالونیز نے باقائد کیس کی سماعت شروع کرتے ہوئے 9مارچ کو سماعت مقرر کردی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے نام درخواست میں انکشاف کیا کہ محمد ادریس غوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور نے دیگر الزام علیہان تحصیلدار چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حلقہ چک نمبر 319/HRالف تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر گرداور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حلقہ چک نمبر 319/HRالف تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر پٹواری چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حلقہ چک نمبر 319/HRالف تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر محمد ارشاد خان جوئیہ سکنہ چک نمبر320/HRتحصیل فورٹ عباس ضلع بہاول نگرمحمد افتخار جوئیہ سکنہ چک نمبر320/HRتحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر سے آپس میں بھاری رشوت کے عوض ذاتی مالی مفاد کی غرض سے کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری رقبہ پر نہ صرف قبضہ کروادیا بلکہ نقصان سرکار کو منظر عام پر نہ لانے کیلئے ریونیو افسران اور عملہ فیلڈ CDAبہاولپور کو بھی اپنے جرم میں شریک کرلیا جنہوں نے رقبہ سرکار کی خسرہ گرداوری نہ کی جبکہ موقع پر فصلات موجود ہیں الزام علیہان نمبر1تا 4چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور کے سرکاری افسران و عملہ فیلڈ ہیں جبکہ الزام علیہان نمبر5 محکمہ واٹر منیجمنٹ ضلع لودھراں میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات ہے اور چک نمبر320/HRتحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے نیز الزام علیہ نمبر6بھی چک نمبر320/HRتحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے الزام علیہان نمبر5تا6نے الزام علیہان نمبر1تا 4کی ملی بھگت سے بھاری رشوت کے عوض کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری رقبہ CDAبہاولپور واقع چک نمبر319/HRالف تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر بحوالہ مستطلیل نمبر597/12کیلہ نمبر1تا 25،مستطلیل نمبر597/13کیلہ نمبر1تا 25،مستطیل نمبر17/14کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر597/16کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر17/2کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر3/17کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر597/14کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر597/13کیلہ نمبر13کا 4کنال کیلہ نمبر14تا25،مربع نمبر597/10کیلہ نمبر13کا 4کنال کیلہ جات 14تا25،مربع نمبر18/3کیلہ جات1تا25مربع نمبر18/4کیلہ جات1تا25،ٹوٹل رقبہ تقریباً12مربع (300ایکڑ رقبہ ) پر طویل عرصہ سے ناجائز قبضہ کرکے فصلیں کاشت کرکے سالانہ ایک کروڑ روپے کا غیر قانونی طور پر مالی فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ الزام علیہان نمبر5تا6کے ناجائز قبضہ اور رقبہ سرکار پر دیگر نا معلوم افراد سمیت فصلیں برداشت کرنے کی نسبت شہادت موجود ہے۔کہ الزام علیہان نمبر1نے اپنے اثر رسوخ کی بنیاد پر الزام علیہ نمبر2تا4کو ناجائز قبضہ اور فصلیں کاشت شدہ رقبہ کی نسبت فیلڈ رپورٹس مرتب کرنے سے منع کردیا جسکی وجہ سے CDAنہ صرف قیمتی جائیداد سے محروم بنادی گئی بلکہ الزام علیہان 5تا6رقبہ سرکار پر فصلیں کاشت اور برداشت کرتے ہیں۔CDAکے ریونیو افسر اور فیلڈ سٹاف پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ رقبہ سرکار پر ناجائز قبضہ کی بابت فوری طور پر روزنامچہ میں واقعاتی رپورٹ درج کرے اور افسران متعلقہ کو ناجائز قبضہ اور فصلات سامان آلات زرعی ودیگر سامان مشینری بحق سرکار ضبطی کیلئے تحریک کریں مگر الزام علیہان نے ذاتی مالی مفاد کی غرض سے مفاد سرکار کو پس پشت ڈال دیا جو کہ PCAکے تحت جرم ہے بحالات بالا استدعا ہے کہ الزام علیہان کے خلاف PCAکے تحت مقدمہ درج کیا جائے رقبہ سرکار واگزار کروایا جائے۔
غلام رسول خان بہاولپور 03007806347 بہاولپور ( ) لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ کے روبرو آئینی انٹرا کورٹ اپیل میں دلائل دیتے ہوئے معروف قانون دان سید منور حسین نقوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے رولز وغیرہ جنرل لاء پر فوقیت نہیں رکھتے انٹی کرپشن پہلے جنرل لاء کے تحت مقدمہ درج کرے بعد میں تفتیش کرے کمپیٹنٹ اتھارٹی انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ انکوائری کروائے بغیر کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث گریڈ 19کے اعلیٰ آفیسرکے خلاف انکوائری کی اجازت ہی نہ دے جبکہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس آف پیس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انٹی کرپشن کو ملزمان کے خلاف 22-Aکی رٹ پٹیشن کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ڈویژن بنچ نے سابق ڈائریکٹر بی آر ڈی پی سابق ڈی سی او ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی رٹ پٹیشن کے فیصلہ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل باقائدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے رسپانڈنٹس کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس عبدالستار اصغر اور مسٹر جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تھا تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی جو جی ایم واپڈا لاہور تعینات ہیں کے خلاف سابق ڈائریکٹر جنرل اور سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور کو کرپشن کے ثبوت کے ساتھ درخواستیں دی گئیں چونکہ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی گریڈ 19کے آفیسر اور بوقت انکوائری بطور ڈی سی او رحیم یار خان تعینات تھے لہٰذا سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے انکوائری کی اجازت لینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب کو لیٹر لکھا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انکوائری کی اجازت طلب کی مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انکوائری کا حکم نہیں دیا اور انکوائری ڈراپ کردی گئی چنانچہ چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے بعدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس آف پیس بہاولپور میں زیر دفعہ 22-Aکے تحت پٹیشن دائر کی جسکی سماعت کے بعد بعدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس آف پیس نے راحیل احمد صدیقی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو حکم دیا تھا ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے مذکورہ حکم رٹ پٹیشن نمبر4114/2011کے ذریعہ ہائی کورٹ بنچ بہاولپور میں چیلنج کردیا تھا رٹ پٹیشن کی سماعت مسٹر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے کی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم منسوخ کردیا تھا سنگل بنچ کے حکم کے خلاف غلام رسول خان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ غلام رسول خان نے اپنی درخواست میں انکشاف کیا کہ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی ڈی سی او رحیم یار خان نے بطور سابق ڈائریکٹر اور چوہدری محمد اسلم سابق ڈپٹی ڈائریکٹرنے حکومت پنجاب کی جانب سے منظور شدہ تنخواہ اور الاؤنسز کے برعکس غیر قانونی طور پر محکمہ کے دیگر افسران کی ملی بھگت سے دگنی رقم وصول کی الزام علیہان نے ذمہ دارافسران کی ملی بھگت سے طے شدہ تنخواہ اور الاؤنسز وغیرہ کے برعکس غیر قانونی طور پر رقم وصول کی سابق ڈائریکٹر نے پنجاب اسمبلی میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھی غلط بیانی پر مبنی رپورٹ بھجوائی تھی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تنخواہ اور الاؤنسز مبلغ51,465/-روپے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تنخواہ اور الاؤنسز مبلغ 39,719/-روپے اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹ کی تنخواہ مبلغ 26620/-روپے مقرر تھی لیکن عملی طور پر ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی 1,14,000/-روپے اور چوہدری محمد اسلم 92,000/-روپے تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں غیر قانونی طور پر وصول کر تے رہے غلام رسول خان نے درخواست میں مذید انکشاف کیا کہ ان اعلیٰ افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں بھی تھیں لیکن پھر بھی پٹرول کی مد میں 250لیٹر ڈائریکٹر اور 150لیٹر ڈپٹی ڈائریکٹر ماہانہ رقم خزانہ سے نکلواتے رہے انہوں نے کہا کہ ان افسران کی تنخواہوں کی ادائیگی بذریعہ چیک عسکری بنک بہاولپور ہوتی تھی اور عسکری بنک کا ریکارڈ اور بہاولپور رورل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ شاہد ہے کہ دونوں افسران نے سرکار کو ’’ ستھرا ٹیکہ ‘‘ لگایا تھا چوہدری محمد اسلم نے ہاؤس رینٹ ماہانہ 6000/-کی بجائے15000/-روپے ماہانہ وصول کیا ۔
رپورٹ غلام رسول خان 03007806347 بہاولپور ( ) سینئر صحافی و چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے کہا ہے کہ اگر جرائم پیشہ بھیڑیئے صفت لوگ شیر کی کھال پہن لیں تو وہ شیر نہیں بن جاتے اور نہ ہی کتوں کے بھونکنے سے فقیروں کے رزق میں کمی واقع ہوتی ہے حتیٰ کہ کتوں کے بھونکنے سے دریا بھی پلید نہیں ہوا کرتے ’’ جناں کھادیاں گاجراں ڈھڈھ اناں دے پیڑھ ‘‘ بہاولپور کے صحافتی حلقے اس بات کے گواہ ہیں کہ کل تک مجھ سے تعلق ظاہر کرکے میرے نام پر سرکاری افسران کو بلیک میل کرکے منتھلیاں اور بھاری رقمیں بٹورنے والے جلال الدین بھٹی اینڈ کمپنی مجھے میرے کرپشن کے خلاف مشن سے روکنے میں ناکامی پر میرے خلاف نو زائدہ چیتھڑے نماء جریدے کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں غلام رسول خان نے کہا کہ انہوں نے انٹی کرپشن میں تعینات سرکل آفیسر کاشف عبداللہ یوسف بھٹی سرکل آفیسر کے چہرے سے نقاب اٹھایا تو بھٹی برادران کی چیخیں نکل گئی ہیں اور انکی چیخیں اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ہمارا نشانہ ٹھیک ٹھیک لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں یہ وضاحت غیور صحافی برادری کے سامنے لانا اس لئے ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ میں نے ہر فر عون اور یذید کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ہے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی جو لینڈ مافیا کے پنجوں سے واپس دلوائی ہے اور کروڑوں روپے کی کیش ریکوری کروائی ہے یہ تمام ریکارڈ پر ہیں غلام رسول خان نے کہا کہ یہ شیر کی کھال میں چھپے ہوئے گیڈر مجھے میرے مشن سے نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا،ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانا اور سرکاری افسران کے چٹی دلال بن کرچٹی دلالی کرنا دو علیحدہ علیحدہ کام ہیں بہاولپور کے غیور عوام با لخصوص جید صحافی برادری بخوبی آگاہ ہے کہ جلال الدین بھٹی اینڈ کمپنی کا کیا کردار ہے بہاولپور کی صحافتی تاریخ گواہ ہے کہ میڈیکل کالج طلباء پر تشدد کی لائیو کوریج ایکسپریس چینل پر دکھانے والے جلال الدین بھٹی نے جب چیف جسٹس کے حکم پر سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی کے خلاف جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تو سابق سیشن جج محمد اسلام کی عدالت میں اپنے ہی کلپس کو پہچاننے سے انکاری ہو گئے تھے جو بے ضمیر صحافتی کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ ییلو جرنلزم کے روح رواں روزانہ میرے دفتر میں اپنے ساتھیوں سمیت آکر میری منتیں کرتے رہے کہ ٹی ایم اے سٹی ڈیزل پٹرول اسکینڈل محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹر سعید اصغر ماڈل بازار اسکینڈل واٹر سپلائی سکیم ٹبہ بدر شیر اور سٹلائٹ ٹاؤن کی انکوائریوں سے دستبردار ہوجاؤں تو مجھے منہ مانگی رقم دی جائیگی جب میں نے انکار کردیا تو میرے مخالف ہو گئے غلام رسول خان نے کہا کہ اسپکٹر کاشف عبداللہ یوسف بھٹی اور انکے بھائی جلال الدین بھٹی اور توصیف بھٹی شہر کی جامعہ مسجد میں اپنے بچوں کے سر اور قراٰن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ میری جانب سے کی گئی باتیں غلط اور درست نہیں ہیں تو مجھے شارع عام پھانسی پر لٹکا دیا جائے انہوں نے کہا کہ انٹی کرپشن میں تعینات کرپشن کنگ انسپکٹر کاشف عبداللہ یوسف بھٹی سرکل آفیسر انٹی کرپشن کی کرپشن منظر عام پر لائی گئی تو اسکے بھائی میڈکل ریپ کم جرنلسٹ جلال الدین بھٹی اور ان کے پالتو پریس کلب پر قابض درجنوں مقدمات میں ملوث جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں نے میرے اور ایک مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بہاولپور ( ) خوشامدی سیاست دانوں اور لاوارث سرزمین بہاولپور میں ایک اور محرومی داستان رقم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کی حکومت میں بہاولپور میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت ہی ختم کردی گئی اور بہاولپور کی عدالت تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردی گئی چند روز قبل چوہدری جمیل احمد ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور کی عدالت ختم کرنے کے بعد انکی عدالت میں زیر سماعت سیکڑوں مقدمات دوسری عدالتوں میں منتقل کردیئے گئے بہاولپور میں پہلے ہی مقدمات کے حوالے سے عدالتیں بہت کم ہیں لیکن ظلم در ظلم کی مصداق عدالتوں میں اضافی کی بجائے عدالتی ہی ختم کی جا رہی ہیں ایک جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کا عام انتخابات میں منشور جو بطور سبز باغ عوام کو دکھایا گیا کہ مظلوم کو انصاف انکی دہلیز پر اور فوری طور پر پہنچایا جائیگا مگر بہاولپور میں عدالت ہی ختم کرنا کونسا انصاف فراہم کرنے کی طرف اقدام ہے ؟ چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بہاولپور سے ختم کی جانیوالی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت بحال کی جائے ۔
رپورٹ غلام رسول خان
ReplyDeleteبہاولپور 03007806347
سول جج مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری محمد وسیم انجم نے ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف 8ملزمان کو طلب کرلیا
سول جج درجہ اول مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری محمد وسیم انجم نے ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر نعیم رؤف ،سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی ، ڈی ایس پی عزیز اللہ خان ،سابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری شفقت عطاء انچارج سیکیورٹی برانچ انسپکٹر چوہدری محمد افضال ،سب انسپکٹر غلام حسین عباسی ،اے ایس آئی قادر بخش چنڑ اور رانا محمد اعظم کو 18نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے سمن جاری کئے ہیں عدالت میں مقامی صحافی غلام رسول خان نے مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف استغاثہ دائر کیا ہے استغاثہ میں الزامات درست ثابت ہونے پر ملزمان کی اثالتاً طلبی کی گئی ہے گزشتہ تاریخ سماعت پر مذکورہ ملزمان عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے استغاثہ میں ملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ حقائق شائع کرنے اور کرپشن کی نشاندہی کرنے پر ڈاکٹر نعیم رؤف ڈی سی او سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی وغیرہ نے قتل کروانے کے لئے غلام رسول خان اور انکے بھائی لیاقت علی خان کو چوہدری شفقت عطاء سابق ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ذریعہ انکے آفس سے اغوا کروایا تھا اور بعد ازاں ناکامی کی صورت میں جھوٹے مقدمات بنادیئے گئے عدالتوں نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تو ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف نے شام کو اپنی عدالت لگالی اور غلام رسول خان کو 30یوم کے لئے سنٹرل جیل میں قید کردیا گیا تھا لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس محمد قاسم خاں نے ڈی سی او کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اور نظر بندی آڈر میں لگائے گئے الزامات درست ثابت نہ ہونے پر گزشتہ سال سنٹرل جیل بہاولپور سے رہا کروایا تھا۔
رپورٹ لیاقت علی خان
ReplyDelete03027868293
وزیر اعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ کی چھتری تلے کھلے عام کرپشن
ترقیاتی کاموں کی آڑ میں وسیع پیمانے پر کھلے عام کرپشن وزیر اعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ اور با اثر مقامی حکومتی عہدیداروں کی چھتری تلے کرپشن کا انوکھا طریقہ ایجاد کرلیا گیا درپردہ من پسند ٹھیکیدار سے ملی بھگت ماڈل بازار بہاولپور میں پہلے سے کئے گئے کام کا دوبارہ جعلی ٹینڈر کروا دیئے گئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو ٹیکنیکل ریڈ کے لئے دی گئی درخواست درست ثابت ہوگئی چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی کی درخواست پر ٹیکنیکل ریڈ کی کاروائی پرڈپٹی ڈائریکٹر ( ٹیکنیکل ) خواجہ مختیار احمد ڈ انٹی کرپشن نے 3نومبر کو کروائے گئے ٹینڈر ماڈل بازار اضافی کام کو غیر قانونی قرار دے دیا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا اور ایس ڈی او راؤ محمد یوسف کا بیان حاصل کرلیا ایس ڈی او نے اپنے بیان میں الزامات کو درست تسلیم کرتے ہوئے 3نومبر کو ٹی ایم اے سٹی میں ہونے والے ماڈل بازار اضافی کام کا ٹھیکہ 68لاکھ روپے میں جاوید سبحان کمپنی کو دے دیا گیا سوچی سمجھی سکیم کے تحت ٹینڈر کے وقت صرف ایک فرم جاوید سبحان کا ٹینڈر وصول کیا گیاکیونکہ ماڈل بازار کا کئی ماہ قبل جاوید سبحان کنسٹرکشن کمپنی نے کام فائنل کیا تھا ماڈل بازار کا افتتاح بھی ہوچکا اور ماڈل بازار کی دوکانات بھی تقسیم کی جا چکی ہیں اب انتظامیہ کی سرپرستی میں حکومت کو 68لاکھ روپے کا ٹیکہ لگانے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے ایس ڈی او نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے روبرو اپنا اور دیگر ایکسئین وغیرہ کا جرم تسلیم کرتے ہو ئے اقرار کیا کہ 3نومبر کے ٹینڈر میں درج کام پہلے ہی کروالیا گیا تھا کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماڈل بازار کا افتتاح کرنا تھا لیکن ٹینڈر اب کال کئے گئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں ٹی ایم او ملک سعید احمد ٹی او آئی اینڈ ایس محمود احمد صابری اور ایس ڈی او راؤ محمد یوسف اور ٹھیکیدار چوہدری جاوید سبحان کو گناہ گار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کی بابت ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سے لیگل رائے لینے کی سفارش کردی ہے ۔
رپورٹ لیاقت علی خان
ReplyDelete03027868293
لینڈ مافیا 500مربع اراضی ہتھیانے کے لئے متحرک انٹی کرپشن اور انتظامیہ خاموش
صحرائے چولستان میں نہ تو تیل نکلا اور نہ ہی قارون کا خزانہ نکلنے کی اطلاع لینڈ مافیا اللہ وسایا کھیڑا گینگ کی جانب سے چولستان میں ایک ایک مرلہ زمین کی خریداری پرانی تاریخوں میں 967انتقالات درج و منظور کروالئے گئے خود ساختہ متاثرین آرمی سکیم کی جانب سے ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی حاصل کرنے کے لئے کامیاب واردات کی ہے۔ ایلیٹ کلاس کے سیکڑوں خواتین و مرد حضرات نے خود کو دنیا کے دوسرے بڑے عظیم صحرا ئے چولستان کے باشندے ظاہر کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی پانچ سو مربع سرکاری اراضی بطورحصول متبادل اراضی گزارہ یونٹ سکیم کے تحت الاٹ کروانے کی سازش میں شریک ہوتے ہوئے دفاعی مقاصد کے لئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کی تجویز پر دس ہزار ایکڑ چولستانی ویران ریت کے ٹیلوں پر مشتمل اراضی خریدی گئی ابتدائی طور پرمحکمہ دفاع نے صرف 3 افراد سے 800 کنال اراضی خریدی تھی بعد ازاں احمد بخش نامی شخص کے وارثان کی تعداد اور دو الاٹیوں کو شامل کیا گیا تو کل تعداد 9ہوگئی تھی جب لینڈ مافیا کو علم ہوا کہ محکمہ دفاع چولستان میں اراضی کو خرید رہا ہے تو چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پٹواری طالب ، گرداور اور تحصیلدار عملہ فیلڈ کی ملی بھگت سے پچھلی تاریخوں میں موضع گاہنور والی نزد چک نمبر28/BC چولستان میں ایک ایک کنال چار چار اور ایک ایک مرلہ اراضی کے967انتقالات درج کروا لئے تاکہ متاثرین اراضی ظاہر کیا جا سکے اراضی کی قیمت وصول کرنے کی بجائے کالونی ایریا ضلع بہاولپور میں گزارہ یونٹ قانون کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی لینے والوں کی لسٹ میں شامل کیا جا سکے اس فراڈ کو قانونی حیثیت دینے کے لئے پہلے مختلف عدالتوں میں استقرار حق کے مقدمے دائر کئے گئے بعد ازاں حصول متبادل اراضی کے لئے متعلقہ حکام کو درخواستیں دی گئیں اور فراڈ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف طیارہ ہائی جیکنگ کیس کے گواہ کے قریبی عزیزوں سمیت سابق رکن قومی اسمبلی میاں نظام الدین حیدر مرحوم کے صاحبزادے حسنین حیدر ،بہاولپور کے ممتاز قانون دان ،ماڑی شیخ شجرہ کی لارڈ فیملی ، ضلعی ناظم طارق بشیر چیمہ کے دست راست خالد گجر یونین ناظم ،سابق نائب ناظم حرمت علی،طالب پٹواری گروپ ،ملک خادم حسین پنوار گروپ ،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہم آفیسر ادریس غوری گروپ کو بھی اراضی دلوانے کا لالچ دے کر اپنے ساتھ شامل کرلیا ۔
رپورٹ غلام رسول خان
ReplyDelete03007806347
بہاولپور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم مالکان نے اربوں کا ٹیکس ادا نہیں کیا حکومت پنجاب کے لئے چیلنج
انتظامیہ کی چشم پوشی با اثر افراد کی مداخلت قانون کی کھلے عام خلاف ورزی ٹی ایم اے سٹی نقشہ برانچ کرپشن کی آماجگاہ بن گئی کروڑوں روپے کی رشوت کے لین دین نے اربوں روپے کے ٹیکس اور مفاد عامہ کے سیکڑوں کنال رقبہ کے حصول میں رکاؤٹ پیدا کردی قانون کی نظروں سے خود کو بچانے کے لئے ٹی ایم اے سٹی نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان اور بلڈرز کے خلاف مقدمات درج کروانے اور نوٹس بھیجنے کے بعد مذید قانونی کاروائی ٹھپ کردی سینئر صحافی و چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان کی جاری کی گئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ٹی ایم اے سٹی بہاولپور نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کی جزوی فہرست تفصیل مالکان بلڈرز اور رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کردی ٹی ایم اے سٹی کی رپورٹ کے مطابق غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں میں کینال گارڈن ڈویلپر چوہدری پرویز گجر 46کنال 2 کنال پر 30فیصد ترقیاتی کام سکروٹنی و نقشہ فیس فائل جمع ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی بحوالہ رٹ پٹیشن نمبر1930/2008جاری شدہ ہے پیراڈائز سٹی ہاؤسنگ سکیم مالک جام سہیل مجید 8ایکڑ اراضی پر 70فیصد ترقیاتی کام عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے پنجاب پرائیویٹ سائٹ اسکیم ( ریگولیشن ) رولز 2005کے مطابق رقبہ پورا نہ ہے رائل سٹی چک نمبر9/BCمالکان ملک ذوالفقار ،چوہدری مختیار احمد رقبہ 20ایکڑ 5 گارڈن ٹاؤن 12/BCیزمان روڈ محمد عمران چیمہ وغیرہ رقبہ 12ایکڑ5 کنال70 دربار محل ٹاؤن جام سہیل مجید رقبہ 8ایکڑ 50فیصد ترقیاتی کام عدالت عالیہ سے حکم امتناعی فیصل باغ ہاؤسنگ سکیم ملک فیصل رقبہ20ایکڑ مقدمہ نمبر12/2008درج کروایا ہوا ہے علامہ اقبال ٹاؤن جھانگی والا روڈ محمد وسیم ،طاہر بشیررقبہ20ایکڑ چیمہ ٹاؤن فیزIچوہدری طاہر شفیق وغیرہ رقبہ7ایکڑ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لئے تحریر بھجوائی جا چکی ہے چیمہ ٹاؤن فیزIIقاری خلیل اللہ وغیرہ رقبہ 9ایکڑکام مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لئے تحریر بھجوائی جا چکی ہےشادمان ہاؤسنگ سکیم طلعت محمود وغیرہ رقبہ43ایکڑ 14مرلے سکروٹنی فیس نقشہ فائل جمع ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے بہاول ٹاؤن چک نمبر10/BCطلعت محمود ولد رمضان رقبہ8ایکٹر عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے خالد گارڈن و آصف ٹاؤن رفیع قمر روڈ حاجی رب نواز ولد حاجی اللہ یار رقبہ 12ایکڑ 40فیصد ترقیاتی کام سکروٹنی فیس نقشہ فائل جمع ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہےنیو شاداب کالونی عقب شاداب کالونی نزد بستی ککڑاں غلام عباس ولد محمد اسلم چنڑ وغیرہ رقبہ9ایکڑ کینال سٹی موضع قادر بخش چنڑ جھانگی والا روڈ چوہدری مختیار احمد ولد محمد شریف رقبہ7ایکڑ ترقیاتی کام نہ ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے الخیر ہاؤسنگ سکیم جھانگی والا روڈ محمد افضل ولد خیر محمد رقبہ3ایکڑ عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہے پنجاب پرائیویٹ سائٹ اسکیم ( ریگولیشن ) رولز 2005کے مطابق رقبہ پورا نہ ہے عمر ہاؤسنگ سکیم چک نمبر9/BCمحمد عرفان ولد عبدالمجید رقبہ7ایکڑ ترقیاتی کام نہ ہے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری شدہ ہےمدنی ٹاؤن چک نمبر8/BCمحمد شریف ولد خدا بخش رقبہ9ایکڑ ترقیاتی کام نہ ہے بلا اجازت تعمیر کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں عاطف عزیز ٹاؤن موضع کرنا نزد نہر بندرہ شاہد عزیز عاعف عزیز وغیرہ پسران صوبیدار (ر) عبدالعزیز رقبہ8ایکڑ 50فیصد ترقیاتی کام بلا اجازت تعمیر کے نوٹس جاری الحرم گارڈن موضع کرنا ملحقہ باغ یاسین جام سہیل مجید ولد عبدالمجید رقبہ 5ایکڑ 50فیصد ترقیاتی کام بلا اجازت تعمیر پر نوٹس جاری طارق عزیز ٹاؤن موضع بندرہ نزد عباسی ٹاؤن چوہدری محمد خالد وغیرہ رقبہ 3ایکڑالجنت ہاؤسنگ سکیم شیخ عباس اور ابراہیم قریشی رقبہ 16ایکڑگلشن اقبال ہاؤسنگ سکیم ریاض شاہ وغیرہ رقبہ 25ایکڑ خاکوانی کالونی میاں احمد رشید عباسی رقبہ5ایکٹرعثمان بن عفان ٹاؤن نزد عباسی ٹاأن بندرہ قمر میاں عباسی رقبہ5ایکٹر گلستان کالونی موضع ذخیرہ سمہ سٹہ چیمہ ٹاؤن رانا محمد لقمان و چوہدری محمد فاروقزکریا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم موضع قادر بخش چنڑ رانا محمد لقمان اور عبدالوحید رقبہ درج نہ ہے بلا اجازت تعمیر پر نوٹس جاری سب رجسٹرار بہاولپور سٹی کو بذریعہ چٹھی نمبر2322مورخہ 15جولائی 2011اور چٹھی نمبر2565مورخہ 1اگست 2011بعنوان بندش رجسٹریاں اندران حدود ٹی ایم اے سٹی کے بارے میں تحریر کردیا گیا ہے عبداللہ سٹی ہاؤسنگ سکیم موضع ہوت والا راؤ جاوید اقبال اور رانا شاہد لطیف وغیرہ ڈاکٹرز ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم نزد ایجوکیشن بورڈ موضع ذخیرہ سمہ سٹہ ڈاکٹر منظور حسین ولد ملک امام بخش ڈائمنڈ ہاؤسنگ سکیم جھانگی والا روڈ نزد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہسپتال بلا اجازت تعمیر پر نوٹس جاری
غلام رسول خان
ReplyDeleteبہاولپور 03007806347
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پریس کلب بہاولپور کیلئے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک کمشنر نے ہتھیالیا
بہاولپور 9نومبر ( ) صحافی غلام رسول خان نے پریس کلب بہاولپور کی صدارت کا الیکشن لڑنے کے لئے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے ’’ لوسی قیادت ‘‘ کی بجائے دلیر اور جرائت مند لیڈر شپ کی ضرورت ہے اگر مقامی صحافی برادری نے انہیں صدر منتخب کیا تو کمشنر وغیرہ کے حلق سے پریس کلب کو ملنے والا چیک نکلوا لونگا انہوں نے کہا کہ کمشنر ملک مشتاق احمد اور ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف نے سابق ڈی پی او بابت بخت قریشی کے ذریعہ بہاولپور کے صحافیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کروایا مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداروں نے پریس کلب بہاولپور پر اپنی مرضی کے درباری صحافیوں کو پریس کلب پر قبضہ کروانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا پولیس کے ذریعہ پریس کلب پر پولیس اور انتظامیہ کے ٹاؤٹ درباری صحافیوں کے قبضہ کی بار بار کوشش کی گئی مگر عدالت کے حکم امتناعی کی بدولت ہمیشہ ناکام رہے پریس کلب پر قبضہ کے خواب دیکھنے والوں نے انتہائی شرمناک کردار ادا کرتے ہوئے صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کو گمراہ کرتے ہوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صدر پریس کلب کو پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لئے دیئے گئے 50لاکھ روپے کا چیک کمشنر ملک مشتاق احمد کے حوالے کرنے پر مجبور کردیا چار مہینوں سے نامنہاد صحافیوں کی تنظیم کے لیڈر محمد امین عباسی ،اے مجید گل ،جنید نزیر اور نصیر احمد ناصر وغیرہ صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کے ہمراہ کمشنر بہاولپور کے دربار میں 50لاکھ روپے کے چیک کی واپسی کے لئے محض کاروائی ڈالنے کے ڈرامہ بازی کرتے ہوئے کمشنر کو فرشی سلام پیش کرنے جاتے رہے ہیں مگر کمشنر بہاولپور نے غیر قانونی طور پر وزیر اعظم کی جانب سے پریس کلب بہاولپور کو دیئے جانیوالا چیک اپنے قبضہ میں رکھا ہوا ہے اور فرشی سلام پیش کرنیوالوں کو چیک واپس کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ چیک کی واپسی کے لئے عدالت میں اسکے خلاف دعویٰ کردیا جائے واضح رہے کہ کمشنر بہاولپور نے 50لاکھ روپے کا چیک واپس کرنے کے لئے پریس کلب کی جنرل کونسل کی متفقہ قرار داد پاس کرواکر انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا پریس کلب کی جنرل کونسل نے متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے چیک واپسی کے لئے کمشنر کو پیش کی مگر کمشنر نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے تا حال پریس کلب بہاولپور کو دیاگیا چیک واپس نہیں کیا حالانکہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی 4ماہ قبل اپنے دورہ صادق پبلک سکول بہاولپور کے موقع پر صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کے ہاتھ میں 50لاکھ روپے کا چیک دیا تھا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نشر و اشاعت فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں کمشنر بہاولپور جو کہ خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معتمد خاص ہونے کے دعویدار ہیں وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے چیک کو دبائے بیٹھے ہیں یاد رہے کہ 2ماہ بعد مذکورہ چیک ڈس آنر ہوسکتا ہے ۔
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پریس کلب کیلئے پچاس لاکھ کا چیک چار ماہ سے کمشنر بہاولپور نے ہتھیالیا
ReplyDeleteبہاولپور ( ) صحافی غلام رسول خان نے پریس کلب بہاولپور کی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے ’’ لوسی قیادت ‘‘ کی بجائے دلیر اور جرائت مند لیڈر شپ کی ضرورت ہے اگر مقامی صحافی برادری نے انہیں صدر منتخب کیا تو کمشنر وغیرہ کے حلق سے پریس کلب کو ملنے والا چیک نکلوا لونگا انہوں نے کہا کہ کمشنر ملک مشتاق احمد اور ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف نے سابق ڈی پی او بابت بخت قریشی کے ذریعہ بہاولپور کے صحافیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کروایا مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداروں نے پریس کلب بہاولپور پر اپنی مرضی کے درباری صحافیوں کو پریس کلب پر قبضہ کروانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا پولیس کے ذریعہ پریس کلب پر پولیس اور انتظامیہ کے ٹاؤٹ درباری صحافیوں کے قبضہ کی بار بار کوشش کی گئی مگر عدالت کے حکم امتناعی کی بدولت ہمیشہ ناکام رہے پریس کلب پر قبضہ کے خواب دیکھنے والوں نے انتہائی شرمناک کردار ادا کرتے ہوئے صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کو گمراہ کرتے ہوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صدر پریس کلب کو پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لئے دیئے گئے 50لاکھ روپے کا چیک کمشنر ملک مشتاق احمد کے حوالے کرنے پر مجبور کردیا چار مہینوں سے نامنہاد صحافیوں کی تنظیم کے لیڈر محمد امین عباسی ،اے مجید گل ،جنید نزیر اور نصیر احمد ناصر وغیرہ صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کے ہمراہ کمشنر بہاولپور کے دربار میں 50لاکھ روپے کے چیک کی واپسی کے لئے محض کاروائی ڈالنے کے ڈرامہ بازی کرتے ہوئے کمشنر کو فرشی سلام پیش کرنے جاتے رہے ہیں مگر کمشنر بہاولپور نے غیر قانونی طور پر وزیر اعظم کی جانب سے پریس کلب بہاولپور کو دیئے جانیوالا چیک اپنے قبضہ میں رکھا ہوا ہے اور فرشی سلام پیش کرنیوالوں کو چیک واپس کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ چیک کی واپسی کے لئے عدالت میں اسکے خلاف دعویٰ کردیا جائے واضح رہے کہ کمشنر بہاولپور نے 50لاکھ روپے کا چیک واپس کرنے کے لئے پریس کلب کی جنرل کونسل کی متفقہ قرار داد پاس کرواکر انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا پریس کلب کی جنرل کونسل نے متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے چیک واپسی کے لئے کمشنر کو پیش کی مگر کمشنر نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے تا حال پریس کلب بہاولپور کو دیاگیا چیک واپس نہیں کیا حالانکہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی 4ماہ قبل اپنے دورہ صادق پبلک سکول بہاولپور کے موقع پر صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد امین باسط کے ہاتھ میں 50لاکھ روپے کا چیک دیا تھا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نشر و اشاعت فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں کمشنر بہاولپور جو کہ خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معتمد خاص ہونے کے دعویدار ہیں وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے چیک کو دبائے بیٹھے ہیں یاد رہے کہ 2ماہ بعد مذکورہ چیک ذائد المیعاد ہوکر ڈس آنر ہوسکتا ہے ۔
رپورٹ غلام رسول خان
ReplyDeleteبہاولپور 03007806347
میاں نواز شریف کے متوالے پر چھریوں سے حملہ ملزمان نے مقدمہ واپس نہ لینے پر چوری کا جعلی وقوعہ بناکر تھانہ کینٹ
بہاولپور میں مقدمہ درج کروادیا ،پولیس نے دوبیٹوں کو حوالات میں بند کردیا دہلیز پر انصاف کی فراہمی مزاق بن گئی
محمد عاشق کی جانب سے تھانہ بغداد الجدید میں با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ کے باوجود وی آئی پی پروٹوکول،زخمی محمد عاشق
بہاولپور 12نومبر( ) پولیس کا ہے فرض مدد آپکی، پولیس نے مظلوم کی بجائے ظالموں کی مدد شروع کردی زمین کے تنازعہ مقدمات کی پیروی کی رنجش نواز شریف ہوٹل نزد نیو سبزی منڈی بہاولپور کے مالک محمد عاشق کو چھریوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا پولیس تھانہ بغداد الجدید نے محمد عاشق کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر734/11 بجرم 324/109درج کرلیا مگر با اثر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تھانہ میں پنچائیت سسٹم کے تحت مدعی کی تزلیل ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں ،ملزمان نے مقدمہ واپس نہ لینے پر محمد عاشق اور اسکے بیٹوں پر چوری کا جھوٹا مقدمہ نمبر758/11 دوسرے تھانہ کینٹ بہاولپور کا وقوعہ بناکر شدید زخمی محمد عاشق اور اسکے بیٹوں کو حوالات میں بند کردیا زخمی کی منت سماجت پر عدالت میں پیشی بھگت کر واپس تھانہ کینٹ میں حاضر ہونے کا حکم پولیس تھانہ کینٹ اور تھانہ بغداد الجدید نے قانون کی دھجیاں اڑادیں جبکہ میاں شہباز شریف ،میاں نواز شریف قائد مسلم لیگ ن اور مقامی مسلم لیگ کی با اثر شخصیات کا دعویٰ ہے کہ مظلوم کو اسکی دہلیز پر انساف ملیگا محمد عاشق کو ڈیرہ بکھا سے بہاولپور آتے ہوئے نامعلوم شخص نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب چھریوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا محمد عاشق نے اخباری بیان میں ارباب اختیار سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کیا ہے اسکی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے ملزمان غلام مصطفیٰ اور عبدالعزیز وغیرہ نے اراضی کے مقدمہ بازی کی رنجش پر حملہ کروا یاہے اور مجھ سمیت میرے بیٹوں پر زیورات وغیرہ چوری کا الزام عائد کر کے موضع ڈیرہ عزت کے نور الامین نے غلام مصطفیٰ وغیرہ کے ایماء پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا ہے پولیس نے مجھے چھریوں سے زخمی کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا جبکہ ہمارے خلاف چوری کے جھوٹے مقدمہ میں میرے بیٹوں اور مجھے حوالات میں بند کردیا بعد ازاں منت سماجت پر عدالت میں کسی کیس میں پیش ہونے کے لئے اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ عدالت سے واپس تھانہ کینٹ پیش ہوجاؤں جہاں پولیس مجھے جھوٹے مقدمہ کی بنیاد پر گرفتار یا حراست میں رکھے گی محمد عاشق نے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ،آرپی او ،ڈی پی او ،ڈی ایس پی سٹی بہاولپور اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور تھانہ بغداد الجدید سے مطالبہ کیا ہے جھوٹے چوری کے مقدمہ میں گرفتار میرے بیٹوں کو رہا کیا جائے اور میرے مقدمہ تھانہ بغداد الجدید میں نامزد با اثر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
وزیر اعظم کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے گئے جعلی پاسپورٹس جاری کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ٹھپ
ReplyDeleteمیاں ریاض حسین مڑل سپرنٹنڈنٹ ،راؤ خلیل احمد سٹینو ،راؤ محمد رفیق ٹوکن کلرک نے کروڑوں روپے کی جائیداد بنالی
جعلی دستاویزات پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ز نادرا آفس رحیم یار خان سے جبکہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس بہاولپور سے جاری۔
بہاولپور ( ) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حکم کے باوجود پاسپورٹ آفس بہاولپور کے با اثر کرپٹ افسران اور عملے سمیت پاسپورٹ ٹاؤٹس کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں کی گئیں وزیر اعظم نے ایک سال قبل سیکریٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا تفصیلات کے مطابق انچارج پاسپورٹ آفس میاں ریاض حسین مڑل سپرنٹنڈنٹ وغیرہ نے مبینہ طور پر دہشت گردوں اور مشتبہ افراد کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر نادرا آفس رحیم یار خان سے جاری کئے گئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز پر مشین ریڈایبل پاسپورٹس جاری کئے تھے وزیر اعظم نے تحقیقات کے لئے سیکریٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آفس اسلام آباد کو حکم دیا ہے 30دن میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرنے اور درخواست گزار غلام رسول خان چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی کو کاروائی سے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے وزیر اعظم کے نام بھیجی گئی درخواستکے ساتھ درجنوں جعلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا ریکارڈ بھیجا تھا وزیر اعظم کے حکم کی کاپی غلام رسول خان کو بھی بھیجی گئی تھی عوامی احتساب پارٹی کی تحقیق میں جعلی دستاویزات پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس بنوانے والے گروہ کے سربراہ کا تعلق حکومتی پارٹی سے بتایا گیا ہے جعل ساز گروہ کے سرغنہ کا دعویٰ ہے کہ اسکے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، فریال تالپور ،وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت صدر آصف علی زرداری سے قریبی تعلقات ہیں اور صدر پاکستان کے سابق دورہ اشرف شوگر ملز چوہدری ذکاء اشرف چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی رہائشگاہ پر ملاقات کرچکے ہیں اور وزیر داخلہ سمیت اہم شخصیات کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسکے اور پاسپورٹ آفس کے افسران اور عملے کے خلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت کے باوجود کوئی بھی حکومتی ایجنسی تحقیقات کرنے کی جرائت نہیں کرتی ایف آئی اے ملتان میں جعلی پاسپورٹس اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی انکوائری نمبر 05/2010تا حال پنڈنگ ہے اور بار بار درخواستیں دینے کے باوجود انکوائری افسر اپنی نوکری بچانے کے لئے جرم ثابت ہونے کے باوجود با اثر قومی مجرموں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہے جبکہ وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک سے کرپشن ختم کردی ہے درخواست کی کاپیاں صدر پاکستان وزیر اعظم چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری وزیر داخلہ رحمان ملک سیکریٹری داخلہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب لاہور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر اسلام آباد چید آف آرمی سٹاف ،ڈائریکٹر جنرل آئی بی اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور کور کمانڈر بہاولپور کو بھی بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ بھیجی گئیں تھیں مگر دو سال گزرنے کے باوجود ملکی مفاد میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
بہاولپور14نومبر ( ) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے صحافی غلام رسول خان کی رہائی کے خلاف ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر نعیم رؤف وغیرہ کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل نمبر211/2010خلاف میرٹ قرار دے کر خارج کردی ڈویژن بنچ نے جناب جسٹس محمد قاسم خاں پر مشتمل سنگل بنچ کا فیصلہ درست قرار دے دیا ڈویژن بنچ جناب جسٹس امین الدین خان اور جناب جسٹس اعجاز احمد پر مشتمل تھا تفصیلات کے مطابق حقائق شائع کرنے اور با اثر سرکاری و غیر سرکاری افراد سمیت پنجاب حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی وغیرہ نے انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے مقامی صحافی غلام رسول خان پر کالعدم تنظیم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ؑ اور سپاہ محمد ﷺ کا آلہ کار اور دہشت گردوں کو مالی امداد وغیرہ فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری شفقت عطاء کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری بھیج کر گن پوائنٹ پر بھائی لیاقت علی خان سمیت انکے ویلکم چوک آفس سے قتل کروانے کی نیت سے اغوا کروایا تھا پولیس پارٹی جعلی پولیس مقابلہ کے لئے ذخیرہ سمہ سٹہ کی جانب لے جا رہی تھی مگر کسی کی کال آنے پر چوہدری شفقت عطاء وغیرہ غلام رسول خان اور لیاقت علی خان کوتھانہ صدر لے آئے اور لائسنس یافتہ رائفل اور پسٹل پولیس تھانہ سول لائنز کے حوالے کردی پولیس تھانہ سول لائنز نے دو جھوٹے مقدمات درج کرلئے اگے روز عدالتوں میں پیش کیا گیا تو دونوں بھائیوں کی ضمانت ہوگئی تو لیاقت علی خان کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں جبکہ غلام رسول خان کو پولیس کی گاڑی میں بٹھادیا گیا پولیس افسر نے موبائل فون سے ضمانت پر رہائی کے بارے میں اطلاع دی تو ڈی سی او نے شام کے وقت اپنی عدالت لگالی اور 30یوم کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے پولیس نظر بندی کے احکامات کے تحت غلام رسول خان کو سنٹرل جیل میں نظر بند کردیا گیا لیاقت علی خان نے ڈی سی او کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو عدالت عالیہ ہائی کورٹ بنچ بہاولپور میں بذریعہ رٹ پٹیشن نمبر5500/2010چیلنج کیا تھا رٹ پٹیشن کی سماعت جناب جسٹس محمد قاسم خاں نے کرتے ہوئے ڈی سی اوکی جانب سے ڈیٹینشن آڈر میں لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کا حکم دیا مگر ایک بھی الزام کے بارے میں ثبوت فراہم نہیں کئے گئے چنانچہ عدالت عالیہ سنگل بنچ نے ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف کو اپنی جیب سے 50ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا مگر بعد ازاں ڈی سی او کے وکلاء اور لاء آفیسر کی جانب سے آئندہ ایسے انسانیت دشمن آڈر جاری نہ کرنے کی انڈر ٹیکنگ پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا معاف کردی تھی عدالت عالیہ نے ڈی سی او کی جانب سے جاری کئے گئے نظر بندی کے آڈر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صحافی غلام رسول خان کو 16نومبر2010کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا چنانچہ ڈی سی او وغیرہ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ڈویژن بنچ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جو خلاف میرٹ قرار دیتے ہوئے خارج کردی گئی ۔
ReplyDeleteبہاولپور14نومبر ( ) ڈائریکٹر انٹی کرپشن سید زاہد حسین جیلانی کے حکم پر تھانہ انٹی کرپشن بہاولپور میں ٹی ایم او سٹی ملک سعید احمد ،سابق ٹی او آئی اینڈ ایس نسیم میؤ اے ٹی او چوہدری محمد اقبال ایس ڈی او متعلقہ سب انجینئرٹھیکیدار مولوی محمد شفیق کے خلاف مقدمہ نمبر60/2011درج کرلیا ہے غلام رسول خان چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی کی جانب سے مورخہ 10جون 2011کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو ٹیکنیکل ریڈ کیلئے درخواست دی گئی تھی درخواست کے مطابق ٹی ایم اے سٹی بہاولپور میں اخبار اشتہار کے مطابق مورخہ 11جون 2011 ٹینڈر فارم وصول کرنے جبکہ سربمہر ٹینڈر 13جون بوقت 2بجے دن طلب کئے تھے جبکہ ٹینڈر اشتہار میں درج ورک نمبر15تعمیر و بحالی پارک ویلکم گیٹ گراؤنڈ کا کام من پسند ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرتے ہوئے بھاری رشوت کے عوض ٹینڈر نوٹس میں درج تاریخ سے پہلے شروع کروادیا گیا تھا ملزمان نے اندر خانہ ٹھیکیدار مولوی محمد شفیق کو بغیر ٹھیکہ کی منظوری مبلغ نو لاکھ پچاسی ہزارروپے مالیت کا ٹھیکہ دے دیا تھا انٹی کرپشن کے ٹیکنیکل ونگ نے مورخہ 10جون 2011کو موقع پر ریڈ کیا اور موقع پر ٹھیکے سے پہلے ہی کئے گئے کام کی پیمائش کی اور رپورٹ دائریکٹر انٹی کرپشن کو پیش کی گئی جو لیگل رائے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کو بھجوائی گئی ملزمان کے خلاف لیگل ونگ نے بھی مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔
بہاولپور ( ) چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں عوام کی حقیقی آزادی اور انکی اپنی حکومت قائم ہی نہیں ہوئی عوام جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال ہیں عوامی انقلاب دشمن طریقہ کار یعنی عام انتخابات کا ڈرامہ بازی کرتے ہوئے برسر اقتدار ٹولہ باری باری حکومت کرتا چلا آرہا ہے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ گڑھ جوڑ کی بدولت کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کی ماتحت عدالتوں میں بروقت انصاف نہیں ملتا پولیس عوام کی بجائے با اثر لوگوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے جھوٹے مقدمات کی بھرمار ہے اور بے گناہ لوگ جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہیں جنکے پاس نہ تو ڈھنگ کے کپڑے ہیں اور نہ ہی اچھی خوراک ملتی ہے آئے روز عدالتوں میں وکلاء کی بلا جواز ہڑتالیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بروقت انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاؤٹ ہیں غلام رسول خان نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکمرانوں نے عوام کو قومی وسائل سے محروم رکھا ہوا ہے جبکہ خود قومی وسائل کی لوٹ مار کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام تیسری سیاسی قوت عمران خان کی تحریک انصاف کو سمجھتے ہوئے اپنے حقوق کی بحالی کیلئے بھیڑ چال چلنے میں مگن ہیں لیکن عمران خان کے ٹیم میں لینڈ مافیا اور کرپٹ ترین موقع پرست فصلی بٹیروں کی بھرمار ہے چڑھتے سورج کے پجاری یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار ملنے والا ہے اور ملک میں کوئی انقلاب برپا ہونے والا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوگا کیونکہ عمران خان اینڈ کمپنی عوامی انقلاب کی بجائے انتخابات کے ذریعہ اقتدار میں آنے کیلئے پر تول رہی ہے انہوں نے کہا کہ بار بار اقتدار پر قابض ہونے والے ایلیٹ کلاس ٹولے نے اس ملک کو اس قدر لوٹا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں جبکہ بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی بھی نا ممکن ہو چکی ہے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو قرضوں او ر سود کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے حکم پرپاکستانی عوام پر روزبروز نت نئے ٹیکس لگا کر اشیائے خورد و نوش ،بجلی گیس پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غربت کی لکیر سے بھی نیچے دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عوام کی حقیقی آزادی عام انتخابات کی ڈرامہ بازی میں حسہ لینے کی بجائے صرف اور صرف نظریاتی شوشلسٹ انقلاب کے ذریعہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اب عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں اور عوام دشمن حکمرانوں اور انکے گماشتوں کو مسترد کردیں اجلاس سے دیگر عیدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
ReplyDeleteبہاولپور ( ) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اراضی کرپشن کیس وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر محمد خان اور قامقام وائس چیئرمین کے حکم پر آفتاب احمد پیرزادہ ڈائریکٹر ریونیو کالونیز سی ڈی اے بہاولپور نے ریونیو افسران اور عملہ فیلڈ سے ناجائز قابضین کی رپورٹ اور ریکارڈ طلب کرلیا اخبارات میں کھربوں روپے کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی جعلی دستاویزات مفاہمتی عدالتی ڈگریوں اور افسران عملے کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا کے حوالے کردی گئی سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا نے پنجے گاڑھ دیئے اصل حقدار محروم سپرنٹنڈنٹ واٹر منیجمنٹ لودھراں ارشاد خان جوئیہ بھی 300ایکڑ سرکاری اراضی پر قابض ریونیو افسران اور وعملہ فیلڈ نے بقایا رقبہ سرکار کی خسرہ گرداوری میں رقبہ بنجر اور بے آباد ظاہر کیا مگر موقع پر لہلہاتی فصلیں کاشت ہیں پر ہیں پر مبنی رپورٹس شائع ہونے کے بعد چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی متحرک ہوگئی تاہم ناجائز قابضین کو بچانے کیلئے با اثر افراد میدان میں آگئے ڈائریکٹر ریونیو کالونیز نے باقائد کیس کی سماعت شروع کرتے ہوئے 9مارچ کو سماعت مقرر کردی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے نام درخواست میں انکشاف کیا کہ محمد ادریس غوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور نے دیگر الزام علیہان تحصیلدار چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حلقہ چک نمبر 319/HRالف تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر گرداور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حلقہ چک نمبر 319/HRالف تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر پٹواری چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حلقہ چک نمبر 319/HRالف تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر محمد ارشاد خان جوئیہ سکنہ چک نمبر320/HRتحصیل فورٹ عباس ضلع بہاول نگرمحمد افتخار جوئیہ سکنہ چک نمبر320/HRتحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر سے آپس میں بھاری رشوت کے عوض ذاتی مالی مفاد کی غرض سے کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری رقبہ پر نہ صرف قبضہ کروادیا بلکہ نقصان سرکار کو منظر عام پر نہ لانے کیلئے ریونیو افسران اور عملہ فیلڈ CDAبہاولپور کو بھی اپنے جرم میں شریک کرلیا جنہوں نے رقبہ سرکار کی خسرہ گرداوری نہ کی جبکہ موقع پر فصلات موجود ہیں الزام علیہان نمبر1تا 4چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور کے سرکاری افسران و عملہ فیلڈ ہیں جبکہ الزام علیہان نمبر5 محکمہ واٹر منیجمنٹ ضلع لودھراں میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات ہے اور چک نمبر320/HRتحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے نیز الزام علیہ نمبر6بھی چک نمبر320/HRتحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے الزام علیہان نمبر5تا6نے الزام علیہان نمبر1تا 4کی ملی بھگت سے بھاری رشوت کے عوض کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری رقبہ CDAبہاولپور واقع چک نمبر319/HRالف تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر بحوالہ مستطلیل نمبر597/12کیلہ نمبر1تا 25،مستطلیل نمبر597/13کیلہ نمبر1تا 25،مستطیل نمبر17/14کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر597/16کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر17/2کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر3/17کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر597/14کیلہ نمبر1تا25،مستطیل نمبر597/13کیلہ نمبر13کا 4کنال کیلہ نمبر14تا25،مربع نمبر597/10کیلہ نمبر13کا 4کنال کیلہ جات 14تا25،مربع نمبر18/3کیلہ جات1تا25مربع نمبر18/4کیلہ جات1تا25،ٹوٹل رقبہ تقریباً12مربع (300ایکڑ رقبہ ) پر طویل عرصہ سے ناجائز قبضہ کرکے فصلیں کاشت کرکے سالانہ ایک کروڑ روپے کا غیر قانونی طور پر مالی فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ الزام علیہان نمبر5تا6کے ناجائز قبضہ اور رقبہ سرکار پر دیگر نا معلوم افراد سمیت فصلیں برداشت کرنے کی نسبت شہادت موجود ہے۔کہ الزام علیہان نمبر1نے اپنے اثر رسوخ کی بنیاد پر الزام علیہ نمبر2تا4کو ناجائز قبضہ اور فصلیں کاشت شدہ رقبہ کی نسبت فیلڈ رپورٹس مرتب کرنے سے منع کردیا جسکی وجہ سے CDAنہ صرف قیمتی جائیداد سے محروم بنادی گئی بلکہ الزام علیہان 5تا6رقبہ سرکار پر فصلیں کاشت اور برداشت کرتے ہیں۔CDAکے ریونیو افسر اور فیلڈ سٹاف پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ رقبہ سرکار پر ناجائز قبضہ کی بابت فوری طور پر روزنامچہ میں واقعاتی رپورٹ درج کرے اور افسران متعلقہ کو ناجائز قبضہ اور فصلات سامان آلات زرعی ودیگر سامان مشینری بحق سرکار ضبطی کیلئے تحریک کریں مگر الزام علیہان نے ذاتی مالی مفاد کی غرض سے مفاد سرکار کو پس پشت ڈال دیا جو کہ PCAکے تحت جرم ہے بحالات بالا استدعا ہے کہ الزام علیہان کے خلاف PCAکے تحت مقدمہ درج کیا جائے رقبہ سرکار واگزار کروایا جائے۔
ReplyDeleteغلام رسول خان
ReplyDeleteبہاولپور 03007806347
بہاولپور ( ) لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ کے روبرو آئینی انٹرا کورٹ اپیل میں دلائل دیتے ہوئے معروف قانون دان سید منور حسین نقوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے رولز وغیرہ جنرل لاء پر فوقیت نہیں رکھتے انٹی کرپشن پہلے جنرل لاء کے تحت مقدمہ درج کرے بعد میں تفتیش کرے کمپیٹنٹ اتھارٹی انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ انکوائری کروائے بغیر کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث گریڈ 19کے اعلیٰ آفیسرکے خلاف انکوائری کی اجازت ہی نہ دے جبکہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس آف پیس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انٹی کرپشن کو ملزمان کے خلاف 22-Aکی رٹ پٹیشن کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ڈویژن بنچ نے سابق ڈائریکٹر بی آر ڈی پی سابق ڈی سی او ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی رٹ پٹیشن کے فیصلہ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل باقائدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے رسپانڈنٹس کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس عبدالستار اصغر اور مسٹر جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تھا تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی جو جی ایم واپڈا لاہور تعینات ہیں کے خلاف سابق ڈائریکٹر جنرل اور سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور کو کرپشن کے ثبوت کے ساتھ درخواستیں دی گئیں چونکہ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی گریڈ 19کے آفیسر اور بوقت انکوائری بطور ڈی سی او رحیم یار خان تعینات تھے لہٰذا سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے انکوائری کی اجازت لینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب کو لیٹر لکھا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انکوائری کی اجازت طلب کی مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انکوائری کا حکم نہیں دیا اور انکوائری ڈراپ کردی گئی چنانچہ چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے بعدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس آف پیس بہاولپور میں زیر دفعہ 22-Aکے تحت پٹیشن دائر کی جسکی سماعت کے بعد بعدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس آف پیس نے راحیل احمد صدیقی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو حکم دیا تھا ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے مذکورہ حکم رٹ پٹیشن نمبر4114/2011کے ذریعہ ہائی کورٹ بنچ بہاولپور میں چیلنج کردیا تھا رٹ پٹیشن کی سماعت مسٹر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے کی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم منسوخ کردیا تھا سنگل بنچ کے حکم کے خلاف غلام رسول خان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ غلام رسول خان نے اپنی درخواست میں انکشاف کیا کہ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی ڈی سی او رحیم یار خان نے بطور سابق ڈائریکٹر اور چوہدری محمد اسلم سابق ڈپٹی ڈائریکٹرنے حکومت پنجاب کی جانب سے منظور شدہ تنخواہ اور الاؤنسز کے برعکس غیر قانونی طور پر محکمہ کے دیگر افسران کی ملی بھگت سے دگنی رقم وصول کی الزام علیہان نے ذمہ دارافسران کی ملی بھگت سے طے شدہ تنخواہ اور الاؤنسز وغیرہ کے برعکس غیر قانونی طور پر رقم وصول کی سابق ڈائریکٹر نے پنجاب اسمبلی میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھی غلط بیانی پر مبنی رپورٹ بھجوائی تھی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تنخواہ اور الاؤنسز مبلغ51,465/-روپے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تنخواہ اور الاؤنسز مبلغ 39,719/-روپے اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹ کی تنخواہ مبلغ 26620/-روپے مقرر تھی لیکن عملی طور پر ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی 1,14,000/-روپے اور چوہدری محمد اسلم 92,000/-روپے تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں غیر قانونی طور پر وصول کر تے رہے غلام رسول خان نے درخواست میں مذید انکشاف کیا کہ ان اعلیٰ افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں بھی تھیں لیکن پھر بھی پٹرول کی مد میں 250لیٹر ڈائریکٹر اور 150لیٹر ڈپٹی ڈائریکٹر ماہانہ رقم خزانہ سے نکلواتے رہے انہوں نے کہا کہ ان افسران کی تنخواہوں کی ادائیگی بذریعہ چیک عسکری بنک بہاولپور ہوتی تھی اور عسکری بنک کا ریکارڈ اور بہاولپور رورل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ شاہد ہے کہ دونوں افسران نے سرکار کو ’’ ستھرا ٹیکہ ‘‘ لگایا تھا چوہدری محمد اسلم نے ہاؤس رینٹ ماہانہ 6000/-کی بجائے15000/-روپے ماہانہ وصول کیا ۔
رپورٹ غلام رسول خان
ReplyDelete03007806347
بہاولپور ( ) سینئر صحافی و چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے کہا ہے کہ اگر جرائم پیشہ بھیڑیئے صفت لوگ شیر کی کھال پہن لیں تو وہ شیر نہیں بن جاتے اور نہ ہی کتوں کے بھونکنے سے فقیروں کے رزق میں کمی واقع ہوتی ہے حتیٰ کہ کتوں کے بھونکنے سے دریا بھی پلید نہیں ہوا کرتے ’’ جناں کھادیاں گاجراں ڈھڈھ اناں دے پیڑھ ‘‘ بہاولپور کے صحافتی حلقے اس بات کے گواہ ہیں کہ کل تک مجھ سے تعلق ظاہر کرکے میرے نام پر سرکاری افسران کو بلیک میل کرکے منتھلیاں اور بھاری رقمیں بٹورنے والے جلال الدین بھٹی اینڈ کمپنی مجھے میرے کرپشن کے خلاف مشن سے روکنے میں ناکامی پر میرے خلاف نو زائدہ چیتھڑے نماء جریدے کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں غلام رسول خان نے کہا کہ انہوں نے انٹی کرپشن میں تعینات سرکل آفیسر کاشف عبداللہ یوسف بھٹی سرکل آفیسر کے چہرے سے نقاب اٹھایا تو بھٹی برادران کی چیخیں نکل گئی ہیں اور انکی چیخیں اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ہمارا نشانہ ٹھیک ٹھیک لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں یہ وضاحت غیور صحافی برادری کے سامنے لانا اس لئے ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ میں نے ہر فر عون اور یذید کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ہے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی جو لینڈ مافیا کے پنجوں سے واپس دلوائی ہے اور کروڑوں روپے کی کیش ریکوری کروائی ہے یہ تمام ریکارڈ پر ہیں غلام رسول خان نے کہا کہ یہ شیر کی کھال میں چھپے ہوئے گیڈر مجھے میرے مشن سے نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا،ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانا اور سرکاری افسران کے چٹی دلال بن کرچٹی دلالی کرنا دو علیحدہ علیحدہ کام ہیں بہاولپور کے غیور عوام با لخصوص جید صحافی برادری بخوبی آگاہ ہے کہ جلال الدین بھٹی اینڈ کمپنی کا کیا کردار ہے بہاولپور کی صحافتی تاریخ گواہ ہے کہ میڈیکل کالج طلباء پر تشدد کی لائیو کوریج ایکسپریس چینل پر دکھانے والے جلال الدین بھٹی نے جب چیف جسٹس کے حکم پر سابق ڈی پی او بابر بخت قریشی کے خلاف جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تو سابق سیشن جج محمد اسلام کی عدالت میں اپنے ہی کلپس کو پہچاننے سے انکاری ہو گئے تھے جو بے ضمیر صحافتی کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ ییلو جرنلزم کے روح رواں روزانہ میرے دفتر میں اپنے ساتھیوں سمیت آکر میری منتیں کرتے رہے کہ ٹی ایم اے سٹی ڈیزل پٹرول اسکینڈل محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹر سعید اصغر ماڈل بازار اسکینڈل واٹر سپلائی سکیم ٹبہ بدر شیر اور سٹلائٹ ٹاؤن کی انکوائریوں سے دستبردار ہوجاؤں تو مجھے منہ مانگی رقم دی جائیگی جب میں نے انکار کردیا تو میرے مخالف ہو گئے غلام رسول خان نے کہا کہ اسپکٹر کاشف عبداللہ یوسف بھٹی اور انکے بھائی جلال الدین بھٹی اور توصیف بھٹی شہر کی جامعہ مسجد میں اپنے بچوں کے سر اور قراٰن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ میری جانب سے کی گئی باتیں غلط اور درست نہیں ہیں تو مجھے شارع عام پھانسی پر لٹکا دیا جائے انہوں نے کہا کہ انٹی کرپشن میں تعینات کرپشن کنگ انسپکٹر کاشف عبداللہ یوسف بھٹی سرکل آفیسر انٹی کرپشن کی کرپشن منظر عام پر لائی گئی تو اسکے بھائی میڈکل ریپ کم جرنلسٹ جلال الدین بھٹی اور ان کے پالتو پریس کلب پر قابض درجنوں مقدمات میں ملوث جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں نے میرے اور ایک مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔